پاکستان مشائخ اتحاد کاؤنسل کی جانب سے دفاع پاکستاں کے سلسلے میں کانفرنس کا انعقاد

بھٹ شاہ (قاسم حسین) پاکستان مشائخ اتحاد کاؤنسل کی جانب سے بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی درگاہ کے احاطے میں دفاع پاکستاں کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس میں ملک بھر میں اولیائے کرام کی درگاہوں کے گدی نشینوں نے افواج پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ،ملک کی درگاہوں میںبھٹ شاہ کے اولیاء کرام سندہ کے صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے گدی نشین سید وقار حسین ، غلام مصطفیٰ شاہ، داتا دربار لاہور کے میاں اعجاز ہجویری ،راولپنڈی کے پیر سرکارجی، پی آغاعبد الرحیم جان سرہندی مٹیاری کے گدی نشین پیر غلام مجدد سرہندی ،سیوھن شریف کے لال شہباز قلندر کے گدی نشین سید مہدی شاہ ،سچل سرمست درگاہ کے گدی نشین پیر خواجہ عبد الحق،دربار فرید پاک پتن کے گدی نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ دیگروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پاک فوج کے دفاعی کردار پر پوری قوم فخر محسوس کرتی ہے جس نے ناصرف پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا ہے بلک ملک کو دنیا کے قابل تسخیر بنادیا ہے بلکہ پاکستان کو دنیا کے قابل احترام اور طاقتور ملکوں کی صف میں کھڑا کردیا ہے انہوں نے کہا کے ملک اس وقت شدید مشکلات اور بحرانوں میں پھنسا ہوا ہے ملک کی مضبوطی اور استحکا م کے لیئے پوری قوم کے ساتھ سندہ بھر کی درگاہوں کے گدی نشین بھی پاک فوج سمیت تمام سکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیںانہوں نے کہا کے ملک بھر میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے سمیت ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے اور مسائل حل کرنے کے لیئے ملک بھر میں اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرنا وقت کی عین ضرورت ہے انہوں نے کہا کے پاکستان کے تعلیمی نصاب کو بزرگان دین کے تصوف ،تعلیمات اور حالات زندگی کی روشنی میں مرتب کیا جائے تاکہ دہشتگردی پر تشدد،سوچ اور بے چینی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو ایک شاندار پرامن ملک بنایا جاسکے،اس موقعے پر پاکستان زندہ آباد ،قدم بڑھاؤ پاک فوج ہم تمہارے ساتھ ہیں کی نعرے بازی کی گئی اور تمام گدی نشینوں نے ملک اور قوم کے لیئے خصوصی دعا کی

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference

Difa e Pakistan Conference