پاکستانی فلم ’’ دیکھ مگر پیار سے‘‘ ریلیز سے پہلے ہی ہٹ ہوگئی

Dekh Magar Pyaar Se

Dekh Magar Pyaar Se

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی فلم ’’دیکھ مگرپیارے سے‘‘ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پردھوم مچا رکھی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف 3 روز میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے اس فلم کا ٹریلر دیکھا ہے.

پاکستانی فلم ’’دیکھ مگر پیار سے‘‘ کا ٹریلر 12 جولائی کو جاری کیا گیا تھا جسے 3 روزمیں 5 لاکھ سے زائد افراد نے انٹر نیٹ پردیکھا ہے،’’دیکھ مگر پیار سے‘‘ رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس میں اداکارہ عمیمہ ملک اورسکندر رضوی مر کزی کردار کرتے نظر آئیں گے، اسد الحق کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو 14 اگست کو ملک بھرمیں بڑی اسکرین پرریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی باکسر حسین شاہ کی زندگی پر بننے والی فلم ’شاہ‘ کے ٹریلرکو 2لاکھ پچیس ہزار افراد نے دیکھا تھا۔