مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 28/8/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان کے خلاف شازشیں کرنے والوں کا انجام الطاف حسین سے بھی برا ہو گا، آج کے حکمران اپنے حکومت بچانے کیلئے دوستیاں بڑھا رہے ہیں، آج ایم کیو کی شازشیں ساری دنیا کے سامنے آ چکی ہیں لیکن شاہ احمد نورانی نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ الطاف حسین را کا ایجنٹ اور قادیانیوں کے فنڈز پر پل رہا ہے، شاہ احمد نورانی نے قادیانیوں کے خلاف قرار داد تیار کرکے بھٹو کو پیش کی اور کہا کہ آپ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں جس کے بعد اسمبلی سے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی قرار داد پاس کی گئی، قرار داد پاس کروانے کے بعد قادیانیوں کی شازشوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور ختم نبوتۖ کا علم بلند رکھا، ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ ابو الخیر ڈاکٹر محمد زبیر الوری صدر جمعیت علماء پاکستان نے جامع مسجد فاطمہ میں منعقدہ تاجدار ختم نبوتۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حضورۖ کی نبوت سارے جہانوں کیلئے ہے، جہاں تک خدا کی خدائی وہاں تک مصطفیۖ کی مصطفائی ہے، عقیدہ ختم نبوتۖ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، حضورۖ کے علاوہ اگر کوئی نبی ہونے کا دعوہ کرے تو اس سے ثبوت مانگنا بھی دائرہ اسلام سے خارج ہونے کے مترادف ہے، قادیانی اپنی شازشوں میں مصروف ہیں مسلمانوں کو ان شازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، تقریب میں مفتی محمد حسن قادری، محمد الیاس قادری، میاں ظفر حسین چشتی، میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی، مفتی عطاء الکرم، علما کرائم، سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نجی ٹی چینل کی ٹیم پر حملہ و صحافیوں کے خلاف درج مقدمہ خارج کیا جائے، مہر حمید انور دلو، نجی ٹی وی چینل پر حملے و صحافیوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے خلاف صحافی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ، میڈیا پر حملوں اور جھوٹے مقدمات میں دن بدن اضافہ باعث تشویش ہے، پاکستان صحافیوں کیلئے خطر ناک ملک بن چکا ہے، حکومت بیانات دینے کی بجائے صحافیوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کرے،مرکزی صدر پاکستان میڈیا کونسل مہر حمید انور دلو کا مظاہرین سے خطاب، تفصیلات کے مطابق کراچی سندھ میں آئے روز میڈیا ہائوسز پر ہونے والے حملوں، نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی توڑنے اور صحافیوں کے خلاف درج ہونے والے جھوٹھے مقدمات کے خلاف پاکستان میڈیا کونسل کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میںمرکزی صدر پاکستان میڈیا کونسل مہر حمید انور دلو ، صدر پریس کلب قصور ڈاکٹر سلیم الرحمان، آرگنائزر پنجاب پی ایم سی محمد عمران سلفی، چونیاں، پتوکی، کوٹ رادھاکشن، پتوکی، الہ آباد،کھڈیاں، پھولنگر، قصور سمیت ضلع بھر کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مہر حمید انور دلو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل پاکستان کی سب سے بڑی صحافی تنظیم بن چکی ہے، جو صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے تحفظ کے منشور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کوشاں ہے، ملک بھر میں میڈیا ہائوسز پر حملے اور صحافیوں کے خلاف درج ہونے والے جھوٹے مقدمات نا قابل برداشت ہیں، پاکستان میڈیا کونسل ان کی بھر پور مذمت کرتی ہے،حکومت میڈیا ہائوسز کو تحفظ اور صحافیوں کے خلاف درج ہونے والے جھوٹے مقدمے فوری خارج کرے، اگر حکومت میڈیا ہائوسز پر حملوں کے ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں سزادے تو حملوں میں واضع کمی ہو سکتی ہے،سماج دشمن عناصر میڈیا ہائوسز پر حملے کر رہے ہیں اور حکومتی ادارے صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے آزادی صحافت کو صلب کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میڈیا کونسل صحافیوں پر ہونے والے حملے اورجھوٹے مقدمات کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے گی۔