پاکستان مسلم لیگ ن کا بوچھالکلان میں کھڑاک وارڈ 2 میں شاندار جلسہ

PML-N

PML-N

میانی اڈا (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کا بوچھالکلان میں کھڑاک وارڈ 2 میں شاندار جلسہ مہمان خصوصی بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم اعوان سیتھی تھے مسلم لیگ ن یوتھ کے uc بوچھال کے صدر اور امیدوار برائے کونسلر ملک صفدر بربری کے بھنگڑئے سابقہ چیرمین حاجی ملک نواز کا جارحانہ خطاب نے جلسے کا ماحول گرما کر دیا۔

مسلم لیگ ن اور سیتھی کے نعروں سے پنڈال گونج اٹھا سٹیج سکرٹری کے فرایض تحصیل صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ملک اشتیاق اعوان نے سرانجام دئے جلسے میں جنرل کونسلر کے امیدوار ملک عبدالقیوم ملک جاوید حاجی ملک اکبر ملک صفدر بربری اجمل خان ملک عارف اور وائس چیرمین ملک غلام عباس مکھیال اور چیرمین ملک ریاض نے بھی خطاب کیا۔

جلسے کے دیگر مقررین میں پرنسیپل ملک ضیاء الرحمن اور ملک عجائب نے بھی خطاب کیا تلاوت قرآن پاک کی سعادت عبدالرزاق نقیبی اور نعت رسول مقبول کی سعادت ملک حامد وزیر نے حاصل کی پروگرام کی خاص بات یوتھ ونگ کی ریلی تھی اور ملک وقاص سفیر ملک ضیاء الرحمن اور طورا گروپ اور کنوال برادری ڈھولوں کے ساتھ پنڈال میں آئے اور ملک اعجاز اور ملک شاہد نے ان کا استقبال کیا۔