پوران کی خبریں 17/8/2016

Mirza Suliman

Mirza Suliman

پوران (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما و سابق امیدوار برائے وائس چیرمین U/Cپوران مرزا سلیمان بیگ آف چنگس نے راجہ مطلوب حسین مہدی پاکستان مسلم لیگ نواز کے نامزد امیدوار برائے MNA حلقہ این اے 63 کی غیر مشروط مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پوران سے سابق امیدوار برائے وائس چیرمین و راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مرزا سلیمان بیگ آف چنگس نے معروف صحافی ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران کو ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہپاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے جس کے اندر غریب عوام کا درد کوٹ کوٹ کر اللہ کی زات نے بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا جہلم کے ضمنی انتخابات حلقہ این اے 63 میں پاکستان مسلم لیگ ( نواز ) کے نامزد امیدوار برائے ایم این اے راجہ مطلوب حسین مہدی کی مکمل غیر مشروط حمایت اور تعاون کا یقین دلاتا ہوں، انشااللہ دشمنوں کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ جہلم حلقہ NA_63 مسلم لیگ کا گڑھ ہے ،یاد رہے جہلم میں نوابزادہ راجہ محمد اقبال مہدی کی وفات پر حلقہ این اے 63 کی سیٹ خالی ہوئی تھی ، او نامزد ر امیدوار برائے ایم این اے ۔ حلقہ این اے 63راجہ مطلوب حسین مہدی مرحوم نوابزادہ راجہ محمد اقبال مہدی کے لخت جگر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پوران (ڈاکتر تصور حسین مرزا) جہلم کے سینئر صحافی، کالم نگار، چیف ایڈیٹر ڈاکٹر مظہر اقبال مشر مرحوم و مغفور کی قبر مبارک پر پھول اور حاضری جمعرات کو ہوگئی، راجہ سہیل کیانی، جنرل سیکرٹری پریس کلب جہلم رجسٹرڈ راجہ محمد سہیل کیانی نے سینئر صحافی و معروف ہومیوپیتھک ڈاکٹر مظہر اقبال مشرکی قبر پر حاضری و پھول نچھاور کرنے کے لئے مورخہ 18.8.2016 بروز جمعرات دن ایک بجے کا ٹائم مقرر کیا ہے، تمام دوستوں و احباب سے گزارش ہے کہ جہلم کے سینئر صحافی، کالم نگار، چیف ایڈیٹر ڈاکٹر مظہر اقبال مشر مرحوم و مغفورکو خراج تحسین پیش کرنے اور پھولوں کے ساتھ قبر مبارک پر حاضری کو یقینی بنانے کے لئے مورخہ 18.8.2016 بروز جمعرات دن ایک بجے سے قبل ” میڈیا ون ” آفس روہتاس روڈ جہلم پہنچ جائیں تا کہ بروقت حاضری ممکن ہو سکے۔

Dr Mazhar Mishar last pic

Dr Mazhar Mishar last pic