پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل میانوالی کا اجلاس

Malik Ahmad khan Hedry

Malik Ahmad khan Hedry

میانوالی (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل میانوالی کا اجلاس ہوا جسکی صدارت تحصیل صدر ملک احمد خان حیدری آف چکڑالہ نے کی اور نظامت کے فرائض تحصیل جنرل سیکرٹری حکیم عبدالقیوم خان نے ادا کئے اجلاس میں تحصیل سینئر نائب صدر مسعود خان نیازی،حبیب اللہ خان روکھڑی ،نائب صدورغلام محمد ساندہ، نصر اللہ میانہ، عرفان خان،حمید اللہ خان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد اسلام شیخ،جوائنٹ سیکرٹریز مہر محمد ملک ،اسماعیل ساندہ،رانا محمد اصغر،خسرو خان،ملک غلام فرید،حبیب اللہ خان وتہ خیل اور یوسی کے عہدے داروں نے شرکت کی ،اجلاس میں تنظیمی صورت حال اور تنظیم سازی کو تیز کرنے کیلئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا اجلاس میں متفقہ طور پر چار قراردادیں منظور کی گئیں۔

1، اجلاس نے متفقہ طور پر قائدین محمد نواز شریف ،محمد شہباز شریف،اور محمد حمزہ شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میانوالی کو کابینہ میں نمائندگی دی جائے اور عبید اللہ خان شادی خیل ایم این اے ،امانت اللہ خان شادی خیل ایم پی اے کی وزارت کا قلمدان سونپا جائے تاکہ الیکشن 2018ء کے تناظر میں ضلع میانوالی میں مسلم لیگ کو بھر پور طریقہ سے فعال کرکے عوامی مسائل جلد حل ہو سکیں۔

2،اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی کے تمام مطالبات کی بھر پور طریقہ سے حمایت کرتے ہوئے یہ اپیل کی گئی ہے کہ وفاقی اور صوبائی کابینہ میں نمائندگی کے ساتھ ساتھ ضلع میانوالی کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دیا جائے اور بجلی کی رائلٹی دی جائے ۔3، ضلع میانوالی میں ہونے والیے تعمیراتی کاموں پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کیا گیا،۔4، اجلاس میں پانامہ لیکس پر جھوٹی سیاست کرنے والے عناصر کی بھر پور مذمت کی گئی اور پانامہ لیکس کی آڑ میں حکومت کے خلاف سازش کو چائنا اور پاکستان کیخلاف عالمی سازش قرار دیتے ہوئے بھر پور مذمت کی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر دھرنے اور گھیراؤ کی سیاست کو پروان چڑھایا گیا تو ان سیاسی بونوں کے گھروں اور دفاتر بھی محفوظ نہ ہونگے،مسلم لیگ ن کے کروڑوں ورکرز اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہر سطح پر اپنے بھر پور کردار ادا کرینگے۔