ملکہ کی خبریں 29/8/2015

Muhammad Irfan Nagra

Muhammad Irfan Nagra

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو تھ و نگ کویت کے صدر محمدعرفان ناگرہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدین دہشت گردی، غربت کے خاتمہ سمیت اپنا الیکشن میں کیا ہوا ایک ایک وعدہ پورا کرے گی۔ حکومت نے ملک بھر میں تعمیروترقی کے کاموں کو میرٹ پر شروع کررکھا ہے۔ملک بھر میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی کاموں میں عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کیاجارہی ہے۔ محمدعرفان ناگرہ نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے منتخب کردہ نمائندے ہی کامیاب ہونگے ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ جمہوریت کو پروان چڑھایا شریف برادران جذبہ سے سرشار عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ ( عمر فا رو ق اعوا ن سے )پازیٹو پاکستان کے کوآرڈینیٹر راولپنڈی اسلام آباد وقار احمد کا کھاریاں میں مصروف دن۔
نوجوانوں کی غیر سیاسی، غیر مذہبی تنظیم پازیٹو پاکستان کے کوآرڈینیٹرراولپنڈی اسلام آباد جناب وقار احمد صاحب نے مصروف دن گزارا۔ دن کا آغاز غزالی پبلک سکول ملکہ کیمپس کے طلباء سے اسمبلی کے دوران خطاب کیا اور پرنسپل جناب عابد شریف چوہدری سے ملاقات کی۔ عابد شریف نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس کے بعد ادارہ کے مین کیمپس گئے جہاں غزالی پبلک سکولز کے ڈائریکٹر جناب اعجاز احمد ملک نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ وقار احمد صاحب نے جماعت نہم تا سالِ دوم طالبات سے گفتگو کی اور تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔دریں اثناء وقار احمد صاحب پھالیہ روانہ ہوگئے اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور دانشور جناب ضیغم مغیرہ صاحب سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبا دلہ خیا ل کیا۔ شام کو یونیورسٹی طلبہ و طالبات کے وفد سے تفصیلی ملاقات کی اور ملٹی میڈیا پر مختلف ویڈیوز کے ساتھ پازیٹو پاکستان کا تعارف کروایا اور تنظیم کی اہم سرگرمیوں کاذکر کیا۔ اس موقع پر غزالی رورل ایجوکیشن پروموشن سوسائٹی کے چئیرمین جناب نشان علی سجاد بھی موجود تھے جنہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو واضح کیا اور ساتھ ہی ساتھ پازیٹو پاکستان کے ویژن کو سراہتے ہوئے اپنی بھرپور معاونت اور تعاون کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ ( عمر فا رو ق اعوا ن سے ) 40وا ں ما ہا نہ درس قر آ ن 30اگست بر و ز اتوا ر بعد نما ز عشا ء جا مع مسجد ا شا عت و التو حید و سنت سر کو لر رو ڈ لا لہ مو سیٰ منعقد ہو گا ۔ درس قر آ ن مفسر قر آ ن حضر ت مو لا نا عطا اللہ بند یا لو ی سر گو دہا دیں گے ۔ درس قر آ ن کا اہتما م پر و فیسر مو لا نا محمد ا فضل ضیا ء خطیب مسجد ہذا نے کیا ہے۔