پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل، سٹاک ایکس چینج پر مندی کے بادل چھائے رہے

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منی لانڈرنگ کی پر نظر رکھنے والی تنظیم نے پاکستان کو ایک بار پھر واچ لسٹ پر رکھ دیا۔ اس خبر کی وجہ سے آج پاکستان سٹاک ایکسچینج پر بھی مندی کے بادل چھائے رہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو ایک بار پھر واچ لسٹ پر شامل کر لیا، اس خبر کے سامنے آتے ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار محتاط ہو گئے، ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5 سو پوائنٹس سے زائد کی کمی واقع ہوئی، تاہم دوسرے سیشن میں مارکیٹ میں تھوڑی بہت ریکوری دیکھنے میں آئی۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتوں کے اس فیصلے سے ملکی سٹاک ایکسچینج پر زیادہ منفی اثرات رونما نہیں ہونگے لیکن وقتی مندی ضرور دیکھی جا سکے گی۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 261 پوائنٹس کمی سے 43 ہزار 267 پوانٹس پر بند ہوا۔