پاک بحریہ دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، ایئر چیف مارشل

Sohail Aman

Sohail Aman

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پاک بحریہ کی ایک پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ کیڈٹس شاندارروایات کو برقراررکھنے میں سر گرم عمل رہیں اورملکی سرحدوں کی اپنی جان سے بڑھ کرحفاظت کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی دفاع کے لیےکوشاں ہے، ملکی دفاع میں مسلح افواج کا کردارانتہائی اہمیت رکھتا ہے، پاکستان کواندرونی اوربیرونی محاذوں پر کٹھن چیلنجزکا سامنا ہے تا ہم ، ہم کسی بھی حملے کا جوا ب بھر پور طریقے سے دینے کے اہل ہیں۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں قابل ستائش کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ایئرچیف مارشل سہیل امان نے بتایا کہ اقتصادی راہداری کیلیے گوادرپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، سی پیک کے تناظر میں ساحلی پٹی کی سکیورٹی ناگزیر ہے ، ہم ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں جب کہ دشمنوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے ایک نازک دورسے گزررہا ہے، روایتی خطرات غیر متوازن انداز میں بڑھتے جارہے ہیں، ہمیں ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جس کی کوئی واضح شکل موجود نہیں۔