پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریاں اطمینان بخش ہیں: ایڈمرل ذکاء اللہ

Admiral Zaka Ullah

Admiral Zaka Ullah

کراچی (جیوڈیسک) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریاں اطمینان بخش ہیں، گوادر بندرگاہ کی حفاظت اور پاک چین اقتصادی راہداری سے جڑی بحری سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس ایڈمرل ذکا اللہ کی زیر صدارت نیول ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی، کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ میری ٹائم ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف کو پاک بحریہ کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں گوادر بندرگاہ کی حفاظت اور پاک چین اقتصادی راہداری سے جڑی بحری سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریاں قابل اطمینان ہیں، آپریشنز کی بہترین صلاحیتوں کے حصول کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کوسٹل سیکیورٹی مشقیں ضروری ہیں،مشقوں سے نیوی کے پیشہ ورانہ معیار میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان، خصوصاگوادر کو پینے کے تازہ اور صاف پانی کی فراہمی میں بھی پاک بحریہ ک کردار قابل تحسین ہے۔