پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی جمعہ کو ہو گا

Pakistan vs New Zealand

Pakistan vs New Zealand

لاہور (جیوڈیسک) شاہینوں اور کیویز کے درمیان جمعے کو ولنگٹن میں پھر ٹاکرا ہو گا۔ تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

آج ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں قومی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن بارش سے متاثر ہوا۔ کھلاڑیوں نے جم سیشن میں حصہ لیا اور انڈور پریکٹس کی۔

سیریز کے فیصلہ کن معرکے کے لئے آؤٹ آف فارم بلے باز صہیب مقصود کی جگہ آل راؤنڈر انور علی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ہیڈ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روکتے ہوئے خود ٹویٹر پر وارننگ جاری کر دی۔

دوسری جانب عمر اکمل نے غیر سنجیدہ کوچ کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ایک اور تصویر ٹویٹر پر اپ لوڈ کر دی۔