پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

Pakistan vs New Zealand

Pakistan vs New Zealand

نیپیئر (جیوڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور اہم میچ کل کھیلا جائے گا۔

نیپئر کے میکلین پارک میں پاکستانی وقت کے مطابق میچ علی الصبح 6 بجے شروع ہوگا۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹٰیم کو سیریز میں رہنے کے لئے کل ہونے والا میچ جیتنا لازم ہوگا تاہم نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات نے کل بارش کی پیشگوئی کی ہے اور غالب امکان ہے کہ میچ بارش سے متاثرہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے شکست کے بعد قومی ٹیم کو پہلے ون ڈے میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اورمیزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو 70 رنز سے شکست دی۔