پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

New Zealand vs Pakistan

New Zealand vs Pakistan

نیپئر (جیوڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج نیپئر میں جوڑ پڑے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہو گا۔

بدھ کے روز شہر بھر میں خوب برسات ہوئی۔ اطلاع ہے کہ میچ کے درمیان میں بھی بارش برس سکتی ہے۔ سیریز برابر کرنے کا عزم لیے پاکستانی کھلاڑی موقع کھو سکتے ہیں۔

کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر فٹ ہو گئے ہیں اور دوسرے میچ میں بھی ان ایکشن ہوں گے جبکہ آل راؤنڈر شعیب ملک کی دوسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو سیریز میں پہلی نمائندگی مل سکتی ہے۔