پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری

Pakistan vs New Zealand

Pakistan vs New Zealand

ویلنگٹن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سرفراز الیون جنوری 2018ء میں کیویز کی مہمان بنے گی۔

سیریز میں 5 ون ڈے میچ اور 3 ٹی ٹونٹی کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا آغاز 6 جنوری کو ویلنگٹن ون ڈے سے ہوگا۔ پاک کیوی کا دوسرا مقابلہ 9 جنوری کو نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈونیڈ، چوتھا 16 جنوری کو ہملٹن اور آخری ایک روزہ میچ 19 جنوری کو ویلنگٹن میں شیڈول ہے۔

سیریز کے تین ٹی ٹونٹی میچ 22، 25 اور 28 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ اب تک 17 ون ڈے سیریز کھیل چکے ہیں جن میں 9 مرتبہ نیوزی لینڈ اور 7 بار گرین شرٹس کامیاب رہے جبکہ ایک سیریز برابری پر ختم ہوئی۔