پاکستان جرنلسٹ فورم و پاکستان میڈیا کونسل سعودی عرب

Umar Farooq Awan

Umar Farooq Awan

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پاکستان جرنلسٹ فورم و پاکستان میڈیا کونسل سعودی عرب کے عہدیداران کی جانب سے کویت سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب تشریف لائے صحافی محمد ندیم اکبراورخالد نور کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔

ظہرانے میں سعودی عرب میں مقیم صحافیوں میں سے بابائے صحافت ممتازاحمدبڈانی نوائے وقت ،ارشد محمودمرزا دن نیوز، شیخ حسنات غنی دن نیوز، چوہدری سرفراز احمدنمائندہ عوامی رنگ، شہزاد احمدمہر اور دیگر نے شرکت کی اور صحافی برادری کے قابل فخرسپوتوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور شیلڈز سے نوازا۔

اس موقع پر کویت سے آئے صحافی محمدندیم اکبر نے کہاکہ طائف سعودی عرب میں ہمارے صحافی بھائیوں نے ہمیں جو آج ہمیں عزت اور محبت دی ہے اس کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے انشاء اللہ محبتوں کے یہ رشتے ہمیشہ قائم رہیں گے۔