پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دشمنوں کے منہ میں لگام ڈال دی۔ عقیل خان کالمسٹ

Aqeel Khan

Aqeel Khan

لاہور (پریس ریلز) نامور کالمسٹ عقیل خان نے مقامی سکول میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک دشمن لوگوں کے منہ میں لگام ڈال دی۔ ذوالفقار بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور نواز شریف کی جرات مندانہ فیصلوں کی وجہ سے آج پاکستان کو ایٹمی طاقت ہے۔

افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے حکمران ہمارے ہیرو کو فوراًزیرو کردیتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر جنہوں نے اپنا سب کچھ وطن کر خاطر قربان کیا مگر آج وہ گمنامی کی زندگی بسرکرہے ہیں جبکہ ہمارے دشمن بھارت نے ایٹمی دھماکوں کے بعد اپنے ہیرو ڈاکٹر کو ملک کا صدر بنا دیا ۔نامورتجزیہ نگارعقیل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت قیام پاکستان سے آج تک پاکستان کو نقصان پہچانے کے چکر میں رہا ہے۔

ہندو بنیوں نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔اب را ہمارے ملک میں کھلم کھلا دہشت گردی کر رہا ہے اور ہم خاموش تماشائی بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا آج یہ المیہ ہے کہ ایک طرف دھماکے کرنے والاسائنسدان اور دوسری طرف ان دھماکوں کو نام دینے والایعنی نام یوم تکبیر کا خالق مجتبیٰ رفیق گمنام زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

نام یوم تکبیر کا خالق آج کراچی سے لاہور اپنا حق لینے کے لیے آیا ہوا۔ افسوس کہ ان دونوں ہیروں کوحکومت کی طرف سے کسی پروگرام میں دعوت تک نہیں دی گئی۔ انہوں نے میاں برادران سے مطالبہ کیا کہ وہ ان لوگوں کو ان کا جائز مقام دیاجائے۔تقریب کے آخر میںپرنسپل اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔