پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر کوئی شبہ نہیں: شاہد خاقان عباسی

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک میں کونسل آف فارن افیئر میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی اثاثوں کا مضبوط کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم رکھتے ہیں، پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر کوئی شبہ نہیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ خطے میں بھارت کی بالادستی قبول نہیں۔

کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاک سر زمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہو رہی۔

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ملالہ کی خدمات کو سراہا اور انہیں پاکستانی خواتین کیلئے رول ماڈل قرار دیا۔