پاکستان سے ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

New Zealand Team

New Zealand Team

ویلنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے نیوزی لینڈ نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ، ہارڈ ہٹر بیٹسمین روس ٹیلر سائیڈ اسٹرین کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

بی جے واٹلنگ اور کولن منرو کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے ،پہلا میچ 25 جنوری کو کھیلا جائے گا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کے حوصلے جہاں کافی بلند ہیں ،وہیں ایک مایوس کن خبر یہ بھی ہے کہ گرین شرٹس کے خلاف ون ڈے سیریز میں روس ٹیلر ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ان کو سائیڈ اسٹرین ہوا اور ایم آر آئی کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی ،ٹیم مینجمنٹ ان کی تکلیف کو مسلسل مانیٹر کررہی ہے۔

دھواں دار بیٹنگ سے شائقین کو محظوظ کرنے والے کولن منرو اسکواڈ میں شامل کرلئے گئے ہیں،لیوک رونچی اور بی جے واٹلنگ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے ،دیگر کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن ،ٹرینٹ بولٹ ،گرانٹ ایلیٹ ،مارٹن گپٹل ،میٹ ہنری ، مچل مکیلافن،ایڈم ملنے ،کولن منرو ،ہنری نیکولز، مچل سیٹنر ،لیوک رونچی ، بی جے واٹلنگ ،ٹاپ لیتھم ،برینڈن میکولم شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 25 جنوری کو کھیلا جائےگا۔