الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ورلڈ این جی اوز ڈے منایا گیا

World NGO's Day

World NGO’s Day

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ورلڈ این جی او زڈے کے موقع پر کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اس دن کی مناسبت سے سٹال اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا۔تصویری نمائش کو دیکھنے شرکا ء کی بڑی تعداد کے علاوہ کسٹ کے آفیشلز، رضاکاروں، طلباء اور مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے شرکت کی۔

اس موقع پر پرتگال کے سفیر مسٹر کوسٹا نے بھی الخدمت کے سٹال کا وزٹ کیا اور صاف پانی کے حوالے سے تصویری نمائش پیش کرنے پر الخدمت کی کاردگی کو سراہا۔ آالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ نے مختلف سٹالز کا وزٹ کیا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہم سب این جی اوز اور اداروں کے لیے خوش آئند ہے کہ ہم سب ایک دوسرے سے اپنے تجربات شیئر کررہے ہیں۔اور ہمیں ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا ہے۔

ورلڈ این جی اوز ڈے کے موقع پر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے ’’این جی اوز کی جانب سے معیاری تعلیم کے لیے اقدامات‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے مل بیٹھ کر پالیسی ترتیب دینا ہوگی تاکہ ہمارا بچہ وہ پڑھے جو وہ چاہے اور جو اس کے مستقبل کے لیے ضروری ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کا مقصد صحیح سمت کا معلوم ہونا ہے جو حقیقت میں انسانیت کو معراج اور زینہ پر چڑھنا سیکھاتی ہے۔