پاکستان کی عوام نے میاں صاحب کے خلاف فیصلہ کو مسترد کر دیا۔ زبیر اقبال کیانی

Zubair Iqbal Kayani

Zubair Iqbal Kayani

لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) کچھ لوگ گزشتہ چار سالوں سے ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہیں ہیں ۔ گزشتہ روز پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر کے میاں صاحب نے ثابت کر دیا کہ عوام میاں صاحب کے ساتھ کھڑی ہے۔ فاروق حیدر کشمیریوں کا فخر ہیں جس بات کا اظہار میاں صاحب نے برملا طور پر کیا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر راجا زبیر اقبال کیانی ، چیئر میں اوور سیز راجا شفیق احمد پلاہلوی، صدر ساوتھ زون مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ شبیر ناڑوی ، صدر نارتھ زون راجا پرویز ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر راجا امتیاز ، سینئر نائب صدر چوہدری یونس ،راجا محمد ادریس سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ، سینئر نائب صدر راجا مقصود حسین ،صدر مڈلینڈ ذون راجا امجد خان ، اور ، صدر یوتھ ونگ ن لیگ برطانیہ راجا آصف ، چوہدری جہانگیر قائم مقام صدر ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا توصیف کیانی کو آرڈینٹر یوتھ ونگ اوورسیزن لیگ آزاد کشمیر، مرزا توقیر جرال سینئر نائب صدر ٹو سینٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ، راجہ محمد نواز مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، چوہدری محمد علی صدر یوتھ ونگ لندن پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار نفیس اگہاروی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا امجد فاروق ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، رابطہ سیکرٹری ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ راجا ارشد محمود طارق جمیل راجا جنرل سیکرٹری ساؤتھ ذون پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار محمد فاروق خان فنانس سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا ماسٹر نثار جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر لیوٹن برطانیہ برانچ ، ملک اشتیاق اعوان جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ن لیگ آزاد کشمیر و دیگر رہنماوں نے مشترکہ طور پر جاری کردہ بیان میں کیا۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ چار سالوں کے دوران ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ چار سالوں کے دوران ملک میں توانائی کے بڑے منصوبے شروع کئے جبکہ سی پیک منصوبے پر کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

میاں صاحب کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرتے ہوئے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا اور معیشت کومضبوط بنانے کے لئے ایسے اقدامات اٹھائے جو پاکستان کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔ ترقی کے سفر کو تیزی سے جاری و ساری دیکھ کر مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تنقید کرنے والے ہمارے قائد میاں نواز شریف کے استقبال پر لوگوں کے جوش وخروش کو غور سے دیکھیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 20کروڑ عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں جنہوں نے 2013ء کے عام انتخابات میں نواز شریف پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا تھا اور 2018 ء کے عام انتخابات میں بھی عوام بھر پور طریقے سے میاں نوازشریف کی جماعت کو کامیاب بنائیں گی۔

رہنماؤں نے کہا کہفاروق حیدر کشمیریوں کا فخر ہیں میاں صاحب نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کر کے کشمیریوں کے دل جیت لئے۔