27 واں آل پاکستان پہلا قائد عوام شہید ذوالفقار علی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا عمر کوٹ میں شاندار آغاز

 Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اکبر اعظم شوٹنگ بال کلب عمر کورٹ کے زیر اہتمام سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے عمر کورٹ شوٹنگ بال کورٹ پر ” 27واں آل پاکستان پہلا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز ہوگیا ۔افتتاحی میچ سندھ اور پنجاب کی معروف ٹیموں کے مابین کھیلا گیا اس میچ میں شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال کلب نوڈیروں لاڑکانہ سندھ کی ٹیم نے فرینڈز شوٹنگ بال کلب عارف والا پنجاب کی ٹیم کو 2-0 سے شکست دیکر افتتاحی میچ اپنے نام کر لیا۔

میچ کا اسکور 16-13،16-09رہا ،افتتاحی میچ میں شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہر کیا خاص کر سید محمد علی شاہ ،اشفاق ،اشتیاق علی ،نور الدین شاہ اور علی شیر قابل ذکر رہے جبکہ فرینڈز شوٹنگ بال کلب پنجاب کی ٹیم کی جانب سے ذوالفقار جویہ اور کامران نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

قبل ازیں ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئر مین میونسپل کمیٹی عمر کورٹ خالد سراج سومرو نے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر جتوئی کے ہمراہ کیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزینگ سیکریٹری محمد اسماعیل ایڈوکیٹ ،حاجی ابراہیم ،فاروق بوزدار ،نعیم ایڈوکیٹ اور دیگر موجود تھے افتتاحی میچ کو حاجی ہدایت ،جبار احمد اور غلام علی نے سپروائز کیا۔

جاری کردہ:۔میڈیا کوارڈینٹر