پاکستان عوام پاکستان کی امن کوششوں کی کامیابی کی دعا کریں۔ طاہر جمیل

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد : اسلامی دنیا کی پہلی جوہری قوت کے سربراہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور سپہ سالار پاکستان جنرل راحیل شریف کے امن مشن سے برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدہ تعلقات میں بہتری آئے گی اور ثالثی عمل سے دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر آنے میں مدد ملے گی۔

اس امر کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سعودی عرب اور ایران کے تعلقات معمول پر لانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم محمد نوازشریف نے پہل کرکے اہم قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کاوشوںسے دونوں بردارملکوںمیں کشیدگی ختم ہونے سے مسلمہ امہ کی تشویش بھی کم ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ کہ پاکستان عوام پاکستان کی امن کوششوں کی کامیابی کی دعا کریں تاکہ خطے میں امن ، استحکام اور ترقی کی راہ ہموار ہو اور ان قوتوں کی حوصلہ شکنی ہو جو مسلمانوں میں بدگمانیاں اور نفرتیں پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔