پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کی طرف سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں برسی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کامران یوسف گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کی طرف سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں برسی پر پی پی پی کے عدیداران و کارکنان اور جیالوں کو ڈھیروں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ بھٹو کی ولادت ہی پاکستان میں جمہوریت کی بنیاد بنا۔ ان باتوں کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے سابق کوآرڈینیٹر کامران یوسف گھمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھٹو ازم پاکستان کی ترقی کا فلسفہ ہے جب تک پاکستان میں بھٹو ازم کو فروغ نہیں ملے گا پاکستان میں کبھی بھی ترقی ممکن نہیں ۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے قائد ذواالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ منافقت اور امن کے دشمنوں کی آنکھوں میں انکھیں ڈال کر بات کی ہے۔

انہوں نے ملک کی خاطر جان دینے سے کبھی بھی دریغ نہیں کیا جبکہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہید رانی نے بھی جان کی قربانی دے دی اور آج ان کی ولادت کے موقع پر یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو اور بھٹو ازم کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں گے اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی ںہیں ڈریں گے۔

ہمیں اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کی صلاحیتوں پر پورا پورا بھروسہ ہے وہ اپنے نانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئےپاکستان کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کریں گے۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔جن میں ملک منیر ، صغیر اصغر ، ظہیر احمد ستی ، شاہ زیب بھٹی ، صوفی محمد عابد، ظفر جیالا، پاشا صاحب ، عبدالطیف اعوان ، ملک عبدالرزاق کے ساتھ دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔