پاکستان پیپلز پارٹی عوام کا اثاثہ ہے بلاول بھٹو کی قیادت میں 18 اکتوبر کو شہر کراچی کا تاریخی جلسہ ثابت ہوگا۔ شیخ عبدالرحمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116کے جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ نے کہا ہے کہ جواں سال چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں 18اکتوبر کو شہر کراچی کا تاریخی جلسہ عوامی جدوجہد کی نئی تاریخ رقم اور بی بی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی جدو جہد کے سفر کا آغاز ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے 18اکتوبر کے تاریخی جلسے کے انتظامات کے ھوالے سے پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-116کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اجلاس سے سٹی ایریا کے سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالراحمن ،سنیئر نائب صدر محمود سالاری ،بلوچ خان گبول،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات حیدر علی ،عامر غوری محمود سہروردی ،افضل احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18اکتوبر کے جلسے کے لئے عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ عوام کو پیپلز پارٹی کے پیغام سے آگاہ کرنے پر زور دیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی ایریا کے سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالرحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کا اثاثہ ہے بلاول بھٹو کی قیادت میں 18اکتوبر کو شہر کراچی کا تاریخی جلسہ ثابت ہوگا انہوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ منظم اور متحد ہوکر شہید بی بی کے چھوڑے گئے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے بلاول بھٹو کی قیادت میں جد وجہد کا آغا کریں پارٹی تنظیم کو فعال بنا ئیں اور بھٹو ازم کے پیغام کو عام کریں

 District East Karachi

District East Karachi