لوسر شرفو میں آٹھ سالہ معصوم بچے کی تلاش کیلئے آخری حد تک جائیں گے، حاجی امجد محمود

Haji Amjad Mehmood kashmiri

Haji Amjad Mehmood kashmiri

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) وائس چئیرمین کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ حاجی امجد محمود کاشمیری نے کہا ہے کہ لوسر شرفو میں آٹھ سالہ معصوم بچے کی تلاش کیلئے آخری حد تک جائیںگے ،کینٹ بورڈ انتظامیہ اور عملے کے مشکور ہیں کہ انھوں نے بھرپو معاونت کی نہ صرف سیوریج لائنوں کو مکمل چیک کیا گیا بلکہ کئی کلومیٹر نالے کی بھی تفصیلی پڑتال کی گئی تاہم گمشدہ بچے کا سراغ نہ مل سکا۔

ہمیں خدشہ ہے کہ کہیں بچے کو اغوا ء نہ کیا گیا ہو تمام پہلو وں کو مد نظر رکھتے ہوئے بچے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، بچے کی پر اسرار گمشدگی نہ صرف ماں باپ کے لئے اذیت کاباعث ہے بلکہ تمام اہل لوسر شرفو سوگوار ہیں انھوں نے کہا کہ تمام وارڈز کو ترقی فنڈز فراہم کر دئیے گئے ہیں،بلاتفریق خدمت کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،اس موقع پر خضر بٹ المعروف سیکر ٹری بھی موجود تھے،حاجی امجد کاشمیری نے کہا کہ لوسر سے لاپتہ بچے کی تلاش کے لئے تمام امور برئوے کار لا رہے ہیں،ایک المناک حادثہ ہے جس نے واہ کینٹ کا ماحول سوگوار کر دیا ہے کینٹ بورڈ سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے بچے کی تلاش کے لئے کی گئی کاوشوں پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس حادثے نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے اور یہ بچہ سب کا بچہ ہے اسکی تلاش میں آخری حد تک جائیں گے۔

ہم مختلف پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں ہمیں خدشہ ہے کہ بچے کو کہیں اغوا نہ کیا گیا ہو اور ہماری توجہ ہٹانے کے لئے اسکا گٹر میں گم ہو جانا مشہور کر دیا گیا ہو ،متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انھوں نے کہا کہ واہ کینٹ کی دس وارڈز کے لئے پہلے مرحلے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں جس سے عوام کے مسائل حل ہو نگے اور کینٹ بورڈ کے رہائشیوں کی مشکلات میں واضح کمی ہوگی۔