سندھ پیپلز یوتھ کے مرکزی جنرل سیکریٹری، بدین کے جنرل سیکریٹری اور ڈویزنل صدر میں اختلافات،

Badin

Badin

بدین (تنویر آرائیں) سندھ پیپلز یوتھ کے مرکزی جنرل سیکریٹری، ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری اور ڈویزنل صدر میں شدید اختلافات، پی پی یوتھ گروپ بندی کا شکار۔

اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ مرکزی جنرل سیکریٹری نادر خواجہ جس کو تنویر آرائیں کی جگہ پر مقرر کیا گیا تھا اس نے ضلع بدین کی قیادت کو اطلاع دیئے بغیر ضلع بدین کی جنرل باڈی کی میٹنگ کی کال دے دی۔

ضلع صدر خان صاحب جمالی کی معطلی اور تحصیل باڈیاں نہ ہونے کے باعث جنرل سیکریٹری کو اعتماد میں نا لینے پر شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں جبکہ ضلع جنرل سیکریٹری زعفران چھلگری نے صوبائی سیکریٹری نادر خواجہ کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے صوبائی صدر سینٹر عاجز دھامرہ کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا اور ضلع میں ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں پر نادر خواجہ کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب ڈویزنل صدر احسان ابڑو ضلعی قیادت سے مشاورت کرنے کے کے سوا نادر خواجہ کی جانب سے کیئے گئے فیصلوں کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے اس کے علاوہ ان غیر آئینی فیصلوں کا ضلع بدین کی تحاصیل کی قیادت نے بھی بائیکاٹ کردیا ہے۔