پاکستان نے وعدے پورے نہ کئے تو اقوام متحدہ جائیں گے : اشرف غنی

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) افغان صدر اشرف غنی اپنے اداروں کی ناکامی کا الزام بھی پاکستان کو دینے لگے۔ طالبان کے پے در پے حملوں کے بعد افغان صدر نے پاکستان سے طالبان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

کہتے ہیں طالبان سے مذاکرات کے لے انہیں پاکستان سے کوئی اُمید نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے وعدوں پر عمل نہ کیا تو وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

اس سے پہلےایک انٹر ویو کے دوران افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان غیر اعلانیہ حالت جنگ میں ہیں۔ دوسری جانب طالبان سے مذاکرات کے لیے چار ملکی مصالحتی کمیٹی کا پانچواں اجلاس رواں ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہے۔