پاکستان میں پولیو وائرس کی کمی پولیو ورکرز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، ممتاز بیگ

رحیم یارخان :پاکستان میں پولیو وائرس کی کمی پولیو ورکرز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ پاکستان ،افغانستان اور نا ئجیریا کے علاوہ پوری دنیاسے پولیوکا مرض ختم ہوچکا ہے۔ پاکستان میں اس سال پولیو کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم اسکے مکمل خاتمے تک اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے۔

یہ بات روٹری انٹرنیشنل اور انجمن بہبود ترقیاتی کونسل کے اشتراک سے گرلز ہائی سکول چاچڑاں میں منعقدہ پولیو آگاہی سیشن سے پاکستان پولیو پلس کمیٹی کے ممبر ممتاز بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کی صدرات بنیادی مرکز صحت میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قمر الزماں نے کی۔ممتاز بیگ نے کہا کہ ملک میں پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کیلئے محکمہ صحت اور سماجی ادارے مل کر کام کررہے ہیں۔صدر انجمن بہبود ترقیاتی کونسل خواجہ سجاد فصیح نے کہاکہ یونین کونسل چاچڑاں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں اور لوگوں کیآگاہی کیلئے مختلف سیشنز کا انعقاد کیا جارہاہے۔

اس موقع محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مسائل بیان کئے جس پر روٹری انٹرنیشنل کے ممتاز بیگ نے یقین دلایا کہ انکے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے اس موقع پر ممتاز بیگ،خواجہ سجاد فصیح اور ڈاکٹر قمر الزماں نے لیڈی ہیلتھ سپر وائزر کو پولیو ویکسین کیلئے ویکسین کیریئرز، پولیو سٹوری بکس،،کیپس و دیگر تحائف بھی تقسیم کئے ۔بعد ازاں روٹری انٹرنیشنل کے ممتاز بیگ اور خواجہ سجاد فصیح نے دریائے سندھ کے نشتر گھاٹ پتن پر واقع پولیو ٹرانزٹ پوائینٹ کا دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والے ورکرز کے مسائل دریافت کئیے اور مسافروں کے بچوں کو پولیو قطرے پلوائے۔

Polio News

Polio News

Polio News

Polio News