پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی نائب صدر کی سیٹ پر 11 فروری کے الیکشن ناگزیر وجوہات کی بنا پر تاحکم ثانی ملتوی

Votting

Votting

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی نائب صدر کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن 11 فروری کے الیکشن ناگزیر وجوہات کی بنا پر تا حکم ثانی ملتوی کردیئے گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے میڈیا کوآرڈینیٹراکرم باجوہ نے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ10 فروری کی شام پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے عہدیداروں کا اجلاس 11فروری کو نائب صدر کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے متعلق جائزہ لینے کے لیئے منعقد ہوا۔

اجلاس میں اکثریت رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ 11 فروری کے ضمنی الیکشن کو ابھی کچھ عرصہ کے لیئے ملتوی کر دیا جائے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان اور مشیر خاص حاجی ملک خلیل پاکستانی کمیونٹی کی تمام تنظیموںسے بہت جلد رابطہ کریں گے اور مجلس عاملہ کی حتمی لسٹ تیار کرکے پاکستانی کمیونٹی فورم کی ایگزیکٹو باڈی کو پیش کریں گے۔

پاکستانی کمیونٹی کی تمام تنظیموں کی حتمی کی لسٹ کی تیاری کے بعد پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی خالی نشست پر الیکشن کا فوراََاعلان کردیا جائے گا۔