پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین میں کوئی دھڑا بندی نہیں ہے، محمد اسماعیل

Badin PPP

Badin PPP

بدین (عمران عباس) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین میں کوئی دھڑا بندی نہیں ہے، ضلع بھر کی قیادت ملکر بدین کی ترقی کے لیئے کوشان ہے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے اور پاکستان پیپلز کے رہنماء محمد اسماعیل راہو نے پی پی ضلع بدین کی قیادت کے اجلاس میں کیا، ضلع بدین میں پیپلز پارٹی کی قیادت میں ہونے والے واضع اختلافات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بدین کے رہنماؤں کا اجلاس بلایا گیا جس میں ضلع بدین کے چار ایم پی ایز میں سے دو جبکہ دو ایم این ایز میں سے ایک نے شرکت کی، صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے محمد اسماعیل راہو اور پی پی ضلع بدین کے صدر حاجی رمضان چانڈیو نے کہا کہ بدین کی ترقی کے لیئے منظور اسکیموں پر کام شروع ہوچکا ہے، جبکہ پانی اور ڈرینج کے مسائل کے حل کے لیئے بھی کوششیں جاری ہیں،اس کے علاوہ 18 اکتومبر کو حیدرآباد میں منعقدہ جلسہ جس میں بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے اس جلسہ میں ضلع بھر کی عوام بڑی تعداد میں شرکت کرے گی، صحافیوں کی جانب سے کیئے گئے مختلف سوالات پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدین میں اگر منشیات کا کاروبار عام ہوچکا ہے تو فوری طور پر اس کو روکنے کے لیئے اقدامات اٹھائے جائیں گے کیوں کہ نوجوان نسل اس قوم کا اساسہ ہیں اور منشیات اس اساسے کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے.

بدین میں صحت اور تعلیم کی سہولیات کے فقدان کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جلد ہی بند پڑے اسکولوں کو کھولا جائے گا جبکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے حکومت سے جنتنا ہو سکتا ہے اتنا کردار وہ ادا کر رہی ہے، اس کے علاوہ ضلع بدین کی میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیز میں ہونے والی کرپشن کی شکایات پر بھی انکوائری کرانے کا اعلان کیا، اجلاس میں پی پی ضلع بدین کے صدر حاجی رمضان چانڈیو، جنرل سیکریٹری سائین بخش جمالی، ایم این اے کمال خان چانگ،ایم پی ایز میر اللہ بخش اور بشیر ھالیپوٹو، محمد نواز، نادر خواجہ، میر غلام علی تالپر، ضلع کاؤنسل چیئرمین علی اضغر ھالیپوتہ، ڈاکٹر عبدالعزیز میمن، تاج محمد ملاح، محمد اسلم راھو اور دیگر قیادت بھی موجود تھی، جبکہ پی پی بدین کے رہنماء سید علی بخش شاہ، ایم این اے فہمیدہ مرزا اور ایم پی اے حسنین مرزا نے اجلاس میں شرکت نہیں کی…