پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی سابق عہدیداروں کا مراد علی شاہ کو مبارکباد

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی سابق جنرل سیکریٹری صنور سلیم انصاری اور دیگر سابق عہدیداروں نے نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مبارکباد پیس کرتے ہوئے کہاکہ مراد علی شاہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا بہترین انتخاب ثابت ہونگے۔

خواتین عہدیداروں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مراد علی شاہ کو قیادت اور عوام کے اعتماد پر پورا اُترنے اور سندھ کے عوام کی خدمت کرنے کے لئے ہمت اور طاقت عطاء فرمائے رہنمائوں نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی کے دور وزارت اعلیٰ کی خدمات کو سراہتے ہوئے پارٹی کے لئے سید قائم علی شاہ جیلانی کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔