مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 23/7/2016

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) الہ پریس کلب پر منشیات فروشوں کا حملہ پولیس اور پریس کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،ڈی پی او قصور واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروشوں اور نان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں، واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) یونین آف جرنلسٹ، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیا کونسل، انٹر نیشنل میڈیافورم ، ویلکن یوتھ ونگ مصطفی آباد کا مشترکہ مذمتی اجلاس صدر پریس کلب و آرگنائز پاکستان میڈیا کونسل (پنجاب) محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں الہ آبار پریس کلب پر منشیات فروشوں کے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عمران سلفی نے کہا کہ الہ پریس کلب پر منشیات فروشوں کا حملہ پولیس اور صحافیوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، ہم ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، ہم ڈی پی او قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد نامزدو نا معلوم ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے اور آئندہ انسداد منشیات مہم چلا کر ضلع بھر کے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے، تاکہ قصور کے رہائشی منشیات کے لعنت اور صحافی ان کی غنڈا گردی سے بچ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نواحی گائوں کھارا کی رہائشی طلبہ مقدس سلیم 1042 نمبر حاصل کرکے نما یاں پوزیشن حاصل کی،سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی مبارکباد، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں کھارا کی رہائشی طلبہ مقدس سلیم 1042 نمبر حاصل کرکے نما یاں پوزیشن حاصل کر لی، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے مبارکباد دی۔