پاکستانی قوم نے سی پیک کیلئے بھاری قیمت ادا کی، عالم علی

C Pack Project

C Pack Project

کراچی : پاکستان میں دہشت گردی کو سی پیک منصوبے سے جوڑا جاتا ہے، بحیثیت پاکستانی ہم نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم عی نے اسمال انڈسٹری کے ایک وفد سے دوران گفتگو کہی۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی تجارتی معاہدے کے اس منصوبے کی تکمیل نقصان دے ثابت ہو سکتی۔

عالم علی نے کہا کہ دنیا کو کوئی بھی ملک ٹول ٹیکس کی آمدنی پر ترقی نہیں کرسکتا، ملکی معاشی ترقی کیلئے ذرعی واقتصادی شعبوں میں ترقی ہونا ضرور ی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے تھا کہ چین کو مقامی صنعت کاروں کے ساتھ مل کر صنعتیں قائم کرنے کا پابند اور مقامی صنعتوں کے پیداواری مال کو ترقی یافتہ ممالک کی منڈیوں تک پہنچائے۔ عالم علی نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی صنعتی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی اور مشنری حاصل کرنے میں تعاون کرے تاکہ نجی شعبہ سی پیک منصوبوں میں چین کے ساتھ منصوبوں میں شامل ہوکر جوائنٹ وینچر اور شرکت داریاں قائم کر سکے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت