پاکستان پراپرٹی شو، کامیابی کی ایک اور داستان

Pakistan Property Show

Pakistan Property Show

تحریر : سالار سلیمان
دبئی اس خطے کا کاروباری مرکز کہلایا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ہر قسم کی نمائش کیلئے آئیڈیل مقام بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔ اسی طرح سے دبئی کو جنوبی ایشیاء کی ابھرتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹس کے حوالے سے ہونے والی نمائش کیلئے بھی ترجیحی مقام مانا جاتا ہے ۔ جہاں مقابلہ بازی کی شرح اس حد تک بلند ہو تو وہاں پر غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے کیونکہ ایک غلطی آپ کو عرش سے فرش پر پہنچا سکتی ہے۔

پاکستان کے معروف ترین پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کے سامنے بھی یہ چیلنج موجود تھا۔ دبئی میں اس سے قبل کسی بھی کاروباری ادارے کی جانب سے صرف پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کیلئے مخصوص نمائش کا اہتمام نہیں ہوا تھا اور یہ کام زمین ڈاٹ کام نے پاکستان پراپرٹی شو کے نام سے پہلی مرتبہ کیا ہے ۔یہ محض ایک شو نہیں تھا بلکہ اس کے ساتھ ملک کا نام بھی جڑا ہوا تھا او راس طرح سے یہ قومی وقار کا معاملہ تھا۔

پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد گزشتہ ماہ کی 20اور21تاریخ کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر دبئی میں زعبیل ہال نمبر 5میں کیا گیا۔ اس نمائش میں پاکستان بھر سے پراپرٹی نمائش کنندگان اپنے بہترین پراجیکٹس کے ساتھ موجود تھے۔

الحمداللہ، یہ نمائش کامیاب رہی ۔ اس دو روزہ نمائش میں 14ہزار سے زائد شرکاء تشریف لائے جن میں سے اکثریت سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی تھی ۔ اس بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی وجہ سے نمائش کنندگان بھی خوش اور مطمئن تھے ۔ رجسٹریشن ڈیسک کا رش بھی اس بات کی عکاسی تھا کہ یہ نمائش شرکاء کیلئے باعث دلچسپی ہے۔

پاکستان پراپرٹی شو میں 50سے زائد نمائش کنندگان موجود تھے جو کہ اس ایونٹ کے انتظامات اور شرکاء کی بڑی تعداد میں آ مد سے مطمئن تھے ۔ انہوں نے اس ضمن میں بات چیت کرتے ہوئے کیا کہا، ذیل میں پڑھتے ہیں۔

ارتھ لنک کے سی ای او مبشر حیات نے کہا کہ ”یہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے بہترین اور کامیاب کوشش ہے۔ یہاں پر بہت بڑی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں جس کی وجہ سے لیڈز بھی حاصل ہو رہی ہیں۔ ایسے ایونٹس پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہیں ۔ زمین ڈاٹ کام اور اُن کی ٹیم اس کاوش پر مبارک باد کی مستحق ہے۔”

ڈی ایچ اے پشاور کے ڈائریکٹر ٹرانسفر لیفٹیننٹ کرنل عبدالواحد کا زمین ڈاٹ کام کی نمائش میں یہ اولین تجربہ تھا، نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے نمائش کے انتظامات سے بہت متاثر ہوں ۔ مجھے امیدنہیں تھی کہ اس بڑی تعداد میں لوگ ہمارے اسٹال پر آئیں گے۔ مصروفیت کا عالم یہ تھا کہ میں کھانا کھانے کیلئے بھی وقت نہیں نکال سکا ہوں کیونکہ اوور سیز پاکستانی ہمارے اسٹال پر تشریف لا رہے ہیں۔ اس بہترین نمائش کا سارا کریڈٹ زمین ڈاٹ کام کو جاتا ہے۔ ”

Pakistan Property Show

Pakistan Property Show

اتحاد ٹاؤن سے عمران صاحب سے ہونے والی گفتگو میں بھی انہوں نے اپنے اطمینان کا اظہار اِن الفاظ میں کیا کہ ” ہمارا بھی دبئی میں ایک دفتر موجود ہے ۔ زمین ڈاٹ کا م نے بہت اچھی نمائش کا اہتمام کیا ہے ۔ جمعہ کے روز یہاں چھٹی ہوتی ہے اور لوگ آرام کرتے ہیں لیکن زمین ڈاٹ کام کے اس شومیں بہت بڑی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ زمین ڈاٹ کام کوپاکستان پراپرٹی شودنیا کے دیگر ممالک میں بھی لے کر جانا چاہئے۔”

پاکستان پراپرٹی شو میں شرکت کرنے والی دیگر شخصیات نے بھی تعریفی کلمات ادا کئے ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سلطان بُتی بن مجرن تھے ۔ اس کے علاوہ شارجہ کے حکمران خاندان سے تعلق رکھنے والے جناب عزت ماب شیخ عبدالعزیز بن جمال القاسمی بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔ پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات عزت ماب معظم احمد خان نے بھی اس تقریب کو اپنی آمد سے رونق بخشی۔ اس ضمن میں زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے بھی اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار اِن الفاظ میں کیا ”یہ پہلا شو ہے جو کہ پاکستان کی پراپرٹی کے حوالے سے مخصوص ہے ۔ پاکستان پراپرٹی شو کو منعقد کروانے کا مقصد اوور سیز پاکستانیو ں کو پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ سے منسلک کرنا تھا ۔یہ تمام تر اقدامات پاکستان کیلئے کئے گئے ہیں۔ ہم 2018ء کی جانب بڑھتے ہوئے اس سے بڑا ایونٹ پلان کر رہے ہیں، جو کہ سالانہ بنیادوں پر ہوگا اور جس میں 80سے100نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ ”

متحدہ عرب امارات میں 15لاکھ پاکستانی مقیم ہیں ،جوکہ سالانہ 4.3بلین ڈالرز پاکستان بھیجتے ہیں۔ پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر 19.4بلین ڈالر ہے ،جس میں دبئی سے آنے والی ترسیلات زر کا حجم دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کا تخمینہ 700بلین ڈالرز ہے۔ جس میں کثیر سرمایہ کاری دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ہوتی ہے۔

زمین ڈاٹ کا م اس بات کا اعلان کر چکی ہے کہ اُس کی جانب سے 2018ء میں دبئی میں پاکستان پراپرٹی شو کا دوبارہ انعقاد کیا جائے گا جس میں 100نمائش کنندگان شرکت کریں گے اور دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے دو ہالز اس مقصد کیلئے حاصل کئے جائیں گے۔ اس اعلان سے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ شرکاء کا ردعمل بہت حوصلہ افزاء تھا۔دبئی میں اس شو سے یقینا پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا ۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے 2018ء کے آغاز سے ہی پاکستان بھر میں پراپرٹی ایکسپوز کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ، جن کا آغاز جنوری 2018ء میں زمین ڈاٹ کام ایکسپو کراچی سے ہوگا۔ اگر ماضی کو مدنظر رکھا جائے تو قوی امید ہے کہ اس کے پاکستان میں ہونے والے پراپرٹی شو بھی ماضی کی طرح کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔

Salaar Sulaman

Salaar Sulaman

تحریر : سالار سلیمان