یوم پاکستان کے سلسلہ میں پی ٹی آئی آسٹریا نظریاتی گروپ کی جانب سے ویانا میں تقریب کا انعقاد قائد اعظم اور علامہ اقبال کو خراج تحسین

ویانا (اکرم باجوہ) یوم پاکستان کے سلسلہ میں پی ٹی آئی آسٹریا نظریاتی گروپ کی جانب سے ویانا میں 31 مارچ کی شام ویانا کے مقامی ہال میں ایک پرُوقار تقریب کاا نعقاد نظریاتی گروپ کے سربراہ عبدالسلام فرید اور سینئر رہنما حاجی محمد ارشد باجوہ کی قیادت میں کیا گیا جس میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا گیا ۔ تقریب میں آسٹریا بھر کے شہروں سالز برگ،ش ٹائر مارک،لینزاور ویانا کے علاوہ چھوٹے بڑے شہروں سے پی ٹی آئی آسٹریاکی سینئر قیادت اور ورکروں کارکنوں نے بھر پور شرکت کی ۔تقریب کا آغاز ملک زبیر اعوان کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول ۖ پڑھنے کی سعادت ملک عبیر اعوان نے حاصل کی ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالسلام فرید نے ادا کیے او ریوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے بڑوں نے پاکستان بنانے کے لیے بہت جہدوجہد کی اور بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا ۔اُنہوں نے پی ٹی آئی آسٹریا کے دسمبر میں انٹرا پارٹی الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں آپ لوگوں نے نظریاتی گروپ کو سپورٹ کیا اور ووٹ دیا اور ہمارئے نظریاتی گروپ میں ہر فیصلہ مشاورت سے کیا جاتا ہے اس گروپ میں ون مین شو نہیں ہوتا ہم سب مل جل کر پی ٹی آئی کو آگے لیکر چلیں اور جنرل الیکشن میں عمران خان کا ساتھ دو اور اُسے بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے میں ہم اوورسیز اہم کردار ادا کریں ۔ آسٹریا کے معروف کشمیری رہنما خواجہ منظور احمد نے یوم پاکستان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان ہمارئے بڑوں نے بنایا تھا بہت مشکلیں پیش آئیں اور قائد اعظم اپنے اصولوں پر ڈٹے رہے اور اپنے مخلص ساتھیوں کے ساتھ پاکستان بنانے میں کامیاب ہوگے کشمیر پر بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اُن کے انسانی حقوق دیئے جائیں بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرئے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے ۔آسٹریا کی معروف سماجی شخصیت لالہ محمد حسین خان تبسم نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کو پاکستان بنانے کے بعد اگر زندگی کچھ اور مہلت دے دیتی تو پاکستان کے حالات بہت مختلف ہوتے اُنہوں نے مذید کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جو اس وقت پاکستان کو صیح سمت کی طرف لیکر جاسکتا ہے ۔پی ٹی آئی آسٹریا کے بانی حاجی بابرفہیم خان نے پیغام قائد کے عنوان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو قائد کا پیغام دیں تاکہ وہ پاکستان کو آگے لیکر چلیں اور پاکستان میں اپنی اپنی فیملی اور دوستوں کو قائل کریں کہ وہ عمران خان کا ساتھ دیں۔عاصم نوید شٹائرمارک نے کہا کہ آپ اگر پاکستان میں کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں توعمران خان کو ووٹ دیں ۔چوہدری محمد زبیر آف سالز برگ نے کہا کہ پاکستان میں ہماری قابلیت کو دبایا جاتا ہے اور عمران خان سچا لیڈر ہے جو اوورسیز کی بات کرتا ہے۔چوہدری محمد حفیظ آف لینز نے کہا کہ ہم علامہ اقبال کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کا خواب دیکھا اور ہمارئے قائد اعظم نے اُس خواب کو پورا کیااُنہوں نے مذید کہا کہ ہم آسٹریا میں پی ٹی آئی کا کوئی علیحدہ گروپ نہیں بنانا چاہتے ہم مل کر چلنا چاہتے ہیں جو ہمیں عزت دے گا ہم بھی اُس کو عزت دیں گے اور مشاورت سے برابری پر بات کرنے کو ہر وقت تیار ہیں ۔ارشد خان نے کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت کی پویس ، تعلیم اور ہیلتھ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور عمران خان کی حکومت کی ترقیاتی کاموں کی تعریف کی ۔آسٹریا پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور معروف بزنس مین حاجی محمد ارشد باجوہ نے یوم پاکستان پر تمام حاضرین شرکاء کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم یوم پاکستان کے مبارک موقع پر جمع ہوئے ہیں اور میں پی ٹی آئی کے دوسرئے گروپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ ایک پلیٹ فارم جمع ہوں اور میں نے گذشتہ دنوں بہت کوشش کی کہ سب پی ٹی آئی گروپ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں اور مل جل کر پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹ کریں اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں ۔اُنہوں نے مذید کہا کہ میں دونوں گروپوں کو آپس میں ملانے کی کوششیں جاری رکھوں گا ۔آخر میں پی ٹی آئی آسٹریا نظریاتی گروپ کے سربراہ عبدالسلام فرید اور حاجی محمد ارشد باجوہ نے پی ٹی آئی آسٹریا کے سینئر رہنماوں اور کارکنوں اور دوسرے حاضرین شرکاء کی یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اجتمائی دعائیہ کلمات میں پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن و امان اور جنرل الیکشن میں عمران کی کامیابی کی دعا کی۔

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA

PTI PAK DAY VIENNA