پاکستان تحریک انصاف ملک سے کرپشن ودیگر لعنتوں کا خاتمہ چاہتی ہے ۔بسم اللہ خان کاکڑ

PTI

PTI

زیارت (نمائندہ) پاکستان تحریک انصاف ضلع زیار ت کے رہنماوں و سابق ضلعی آرگنائزر بسم اللہ خان کاکڑ ،طارق عزیز سارنگزئی ، دلبر خان کاکڑ ،محمد نبی ، صدام کاکڑ،مذمل احمد و دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی توقعات کے برعکس جار ہی ہے۔عوام کو بنیادی سہو لیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔آئے روز کرپشن و دیگر بد عنوانیوں کے الزامات لگ رہے ہیں۔

اسی لئے حکومت اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں حکومت اخلاقی طور پر حکومت کرنے کا جواز کھو بھیٹی ہے اور اخلاقآ استعفیٰ دے کر خود کو احتساب کے لئے پیش کرے۔مولانا صاحب سے کوئی گلہ نہیں اس کا ضمیر نہیں ہے کیونکہ وہ جس کی حکومت ہو تی ہے اسی کا نمائندہ بن جاتاہے اور انکے غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے انہیں ایک وزارت دی جاتی ہے اور اسی کی عیوض کام کرتے ہیں اور ان کے دفاع میں مصروف رہتے ہیں ۔پی ٹی آئی نے خیبر پشتونخواہ سے ملا کا مکمل خاتمہ کیا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کی عمدہ کارکردگی سے عوام کا قائد عمران کا پر اعتماد بڑھ چکا ہے اور ان کی قیادت پر فخر کرنے لگے ہیں ۔انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتیں ایک ہو کر بھی پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔