پاکستان تحریک انصاف ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے ۔ بسم اللہ خان کاکڑ

Ziarat

Ziarat

زیارت (نمائندہ) پاکستان تحریک انصاف ضلع زیارت کے سابق آرگنائزر بسم اللہ خان کاکڑ ، ڈپٹی آرگنائزر دلبر خان کاکڑ و دیگر نے اپنے جاری کاردہ بیان میں میں کہاہے کہ ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے عوام تبدیلی چاہتے ہیں موجودہ حکمرانوں کی لوٹ مار سے عوام تنگ آچکے ہیں۔

ملک میں اس وقت ایک ایماندار قیادت کی ضرورت ہے اور وہ ضرورت صرف اور صرف عمرا ن خان ہی پوری کر سکتے ہیں اسی لئے عوام عمران خان کے آواز پر لبیک کررہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز کے انکشافات کے بعد سے نوز شریف وزارت عظمیٰ کے منصب سھنبالنے کے اہل نہیں رہے اسی وجہ سے وزیر اعظم کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو نا چاہے۔