پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے صدر چودھری اصغر رہا ہو کر گھر پہنچ گئے

Naveed Rasheed and Ch Asgher and Sheikh Rasheed

Naveed Rasheed and Ch Asgher and Sheikh Rasheed

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے صدر چودھری اصغر رہا ہو کر گھر پہنچ گئے ۔ان کی ۤمد پر عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد راولپنڈی یوتھ ونگ کے صدر نوید افتخار چودھری نے گھر پہنچ کر مبارک باد دی۔

اس موقع پر شیخ رشید احمد نے چودھری اصغر پر پنجاب پولیس کی طرف سے تشدد کی شدید مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آ گیا ہے اسی لئے بوکھلا کر سیاسی کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری کی جانب سے کیک بھی بھیجا گیا جو خود علیل ہیں۔راولپنڈی یوتھ ونگ کے صدر نوید افتخار چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں نئی تاریخ لکھی ہے۔

چودھری اصغر نے اپنی محبت کارکنوں کے ساتھ دکھا کر ثابت کیا ہے کہ قیادت کی جانب سے ان پر کیا گیا اعتماد صیح ہے۔چودھری اصغر کی رہائی پر ان کے گھر کارکنوں اور پارٹی قیادت کا تانتا بندھ بند گیا۔