پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ (ہیلتھ ونگ) کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد اتوار 3 دسمبر کو صبح 9 بجے ڈیرہ وہاب کا چوٹ دھیراں میں ہو گا

پیرس (میاں عرفان صدیق) ناصر عباس تارڑ کی خصوصی کاوش پر پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ (ہیلتھ ونگ) کے زیر اہتمام چھٹ اسالانہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد اتوار 3 دسمبر کو صبح 9 بجے ڈیرہ وہاب کا چوٹ دھیراں میں ہو گا۔ کیمپ کا افتتاح ڈسٹرکٹ چئیرمین غلام حسین بوسال کریں گے۔ ہر سال کی طرح کیمپ میں آنکھوں کے علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ شوگر، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، ہیپاٹائٹس بی۔سی، امراض نسواں، امراض بچگانہ، امراض معدہ و جگر،کٹے ہونٹ و تالو، کینسر آگاہی ورکشاپ، پیدائشی گونگے بہرے اور ٹیرھے پاؤں والے بچوں کیلئے خصوصی کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا۔

Free Medical Eye Camp

Free Medical Eye Camp