تحریک لبیک یارسول اللہ ۖ پاکستان کی کوئٹہ خودکش حملہ کی شدید مذمت

Khadim Hussain Rizvi

Khadim Hussain Rizvi

لاہور : مرکزی امیرتحریک لبیک یارسول اللہ ۖپاکستان، علامہ خادم حسین رضوی، سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری اور سرپرست سید عرفان احمد شاہ نے کوئٹہ خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ خودکش دھماکے کے تمام شہداء اورزخمیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مشکل حالات میں وطن عزیزکی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر ناقابل فخر ہے۔

ہم اپنے بچوں کوغازی دیکھناچاہتے ہیں۔مائیں بچوں کودھماکوں میں شہادت یاسینے پرگولی کھانے کیلئے جوان نہیں کرتی ۔ وطن کے دشمنوں کوجہنم واصل کرکے غازی لوٹنابھی کسی سعادت سے کم نہیں ۔اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے تحریک لبیک یارسول اللہ ۖ پاکستان دہشتگردی اورکرپشن کا گٹھ جوڑ توڑکر ملک کو مذہبی، سیاسی،اقتصادی اورمعاشی دہشتگردوں سے پاک کرے گی ۔اسلام اور مسلمان ہر قسم کی دہشتگردی کے سخت خلاف ہیں ۔عام آدمی کابچہ وطن کی حفاظت کرتے سینے پرگولی کھاتاہے جبکہ حکمرانوں کے بچے برطانیہ کے شہری ہیں۔ہمارا،ہمارے بچوں کا جینا اور مرنااسلام اورپاکستان کیلئے ہے۔عوام آئندہ الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان کوکامیاب کرے ۔نظام عدل اورمعاشی مساوات کو بہتر بنائے بغیر قیام امن ممکن نہیں۔

امتیاز علی شاکر
۔03134237099
شعبہ نشرواشاعت (تحریک لبیک پاکستان)