پاکستان ریلوے ملازمین و مسافروں کو انشورنس کور فراہم کرے گا

Pakistan Railways

Pakistan Railways

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان ریلوے پہلی مرتبہ اپنے ملازمین و مسافروں کو انشورنس کور فراہم کرے گا، اس سلسلے میں ریلوے اور پوسٹل لائف انشورنش کے مابین معاہدہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔

وزارت ریلوے کے حکام نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں مسافر کی موت کی صورت میں8لاکھ روپے جبکہ زخمی یا اپاہج ہونے کی صورت میں 50ہزار اور 3لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ معاہدے کے تحت نہ صرف کارآمد ٹکٹ کے حامل ریلوے مسافروں کو انشورنس کی سہولت دی جائے گی بلکہ ملک کے کسی بھی حصے میں ٹرین پر ڈیوٹی یا سفر کرنے والے ریلوے ملازمین کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگیی۔

انشورنس کلیم 21دن میں نمٹادیا جائے گا جبکہ ادائیگی 45دن کے اندر کی جائے گی، معاہدے کی میعاد 3سال ہے جسے مزید 2سال کی توسیع دی جا سکے گی، ریلوے ملازمین کے لیے لائف انشورنس منصوبے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔