پاکستان ریلوے میں کروڑوں روپے موٹروں کا سکریپ بناکا سکینڈل سامنے آگیا

Lahore

Lahore

لاہور (کرائم رپورٹر) پاکستان ریلوے میں کروڑوں روپے موٹروں کا سکریپ بناکا سکینڈل سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے میں کروڑوں روپے موٹروں کا سکریپ بنے والے ملازمین کو 18گریڈ میں ترقی بھی دیدی گئی۔

جنرل منیجر پاکستان ریلوے جاوید انور بوبک اور وفاقی وزیر احسن اقبال پر سرپرستی کا الزام ہے۔پاکستان ریلوے سیٹل شاپ میں ’’ڈیلیوایم‘‘ عاطف اشفاق نامی شخض کو جی ایم پاکستان ریلوے کی سفارش سے 18گریڈ میں ترقی اس لیے دی گئی ہے۔ عاطف اشفاق کوپاکستان ریلوے کیلئے کروڑ روپے کا قیمتی سامان خریدنے کیلئے چین بھی بھیجاگیا۔ جس کیلئے اجازت نامہ تک نہیں لیا گیا۔ اس سے قبل پاکستان ریلوے میں 92 کروڑ کرپشن اور مالی بدعنوانی سکینڈل کے دستاویزی ثبوت ہونے پر چیئرمین ریلوے اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سیکرٹری ریلوے کیخلاف کرپشن تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کرپشن سکینڈل میں پی سی ون کے تحت موجودہ پلوں کی بحالی پر 234 ملین جبکہ سگنل پر 43ملین خرچ ہوتے تھے لیکن کرپٹ افسران نے پلوں کی تعمیر پر اضافی 787 ملین جبکہ سگنلز کی تعمیر پر اضافی 130ملین کی ادائیگی کردی بھاری رقوم کی ادائیگی سے قبل وزارت منصوبہ بندی سے اجازت بھی طلب نہیں کی گئی تھی۔

دوسری جانب ریلوے حکام کی جانب سے ریلوئے ورکرزیونین اور سی بی اے یونین کے سینکڑوں کارکن سراپااحتجاج کرنے کی صورت میں نوکریوں سے فارغ کرنے کی بھی دھمکی دی گئی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی قیادت احسن اقبال اورخواجہ سعدرفیق وزرات واپس لینے پر غور کررہی ہے۔کیونکہ کرپشن سکینڈل 2018کے عام انتخابات میں ناکامی کا باعث نہ نبے۔