پاک رینجرز کرکٹ میچ جہان آباد لیاری کی ٹیم نے جیت لیا

PEACE AMBASSADOR WELFARE ORGANIZATION

PEACE AMBASSADOR WELFARE ORGANIZATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ کے اشتراک سے نیشنل پیس کونسل اور پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام المرتضیٰ کرکٹ گرائونڈ نیو کراچی میں کھیلے جانے والا پاک رینجرز کرکٹ میچ لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل جہاں آباد لیاری کی ٹیم نے رائٹس وے کرکٹ ٹیم کو 5وکٹوں سے شکست دیکر اپنے نام کر لیا۔

اس موقع پر میچ دیکھنے کے لئے گرائونڈ میں نیو کراچی اور ملحقہ آبادیوں کے ہزاروں کی تعداد میں عوام ،نوجوان اور تاجربرادری موجود تھے ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے کرنل شاہد عامر خان اور اسسٹنٹ ونگ کمانڈر عنایت اللہ خان درانی نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پرتقریب میں موجود عوام اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کرنل شاہد عامر خان نے کہاکہ صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کو جسمانی نشو ونما ء کے ساتھ انہیں منفی سرگرمیوں سے دور رکھتی ہے انہوں نے قیام امن کے حوالے سے سیاسی قیادت کے ساتھ سماجی و فلاحی ادروں کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔

متحد ہوکر دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جائیگا کرنل شاہد عامر خان نے نیشنل پیس کونسل کے ظفر مقصود اور پیس ایمبیسڈر کے اورنگزیب سلطان کو علاقائی سطح پر تعلیم اور کھیل کے فروغ کے ساتھ امن و اتحاد یکجہتی کے قیام کے لئے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر اورنگزیب سلطان نے کرنل شاہد کو پیس ایمبیسڈر کا نشان پیش کیا،کرنل شاہد نے پیس کونسل کے صدر ظفر مقصود کو نشان پیش کیا۔
جاری کردہ ۔سیکریٹری اطلاعات