یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے گرلز مڈل سکول دریک میں پر وقار تقریب

Defence Day Event

Defence Day Event

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے گرلز مڈل سکول دریک میں پر وقار تقریب ڈی ای او شہناز شاہ کا پاکستانی فوج کو خراج تحسین گرلز مڈل سکول دریک میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تقریب ہوئی جس میں حلقہ کے دیگرسکولوں نے بھی شرکت کی۔

تقاریر اور کشمیری ترانوں کا مقابلہ ہوا پہلی پوزیشن میزبان دریک سکول نے حاصل کی متیالمیرہ مڈل سکول اپر کہوئیاں سکول متیالمیرہ زیریں نے بھی مقابلوں میں اہم پوزیشنیں لیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شہناز شاہ نے کہا کے ہم پاک فوج کے شہیدوں کی قربانیوں سے آج امن اور آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں جنھیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

قوم کو چاہیے کے ہر تاریخی دن کو بھر پور عقیدت سے منائے تقاریر میں ڈی اٰ او شہناز شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کے ہمارا مقصد بچوں کو اپنے آباء و اجداد کی قربانیوں اور ملکی تاریخ کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنا۔

بچوں میں مقابلہ کا رجحان پیدا کرنا اور تعلیمی معیار بہتر کرنا ہے بچوں نے تقاریر اور مقابلوں میں جوش و جذبہ سے حصہ لیا رنگا رنگ کھیل اور ترانے پیش کیے۔