ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہشمند ہیں: صدر ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں تعینات پاکستان کے نئے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں جب کہ پاکستانی سفیر نے امریکی صدر کو پاکستانی قیادت اور عوام کی نیک خواہشات پہنچائیں۔

ملاقات میں اعزاز چوہدری نے پاکستان امریکا تعلقات کی بہتری کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قیادت اور عوام امریکا کے ساتھ 7 دہائیوں پر مشتمل تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ اعزاز چوہدری نے صدرٹرمپ کو پاکستان سے متعلقہ خدمات سے آگاہ کیا جس پر امریکی صدر نے اعزاز چوہدری کی خدمات اور اعلٰی کارکردگی کو سراہا۔

ملاقات میں امریکی صدر نے کہا پاکستان اورامریکا کے تعلقات اہم نوعیت کے ہیں، ہم ان تعلقات میں بہتری کے خواہشمند ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نوازشریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔