پاکستان سے تعلقات آنے والی کئی دہائیوں تک جاری رہیں گے، امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل

David Hale

David Hale

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں تعینات امریکی سفیرڈیوڈ ہیل کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات آنے والی دہائیوں تک جاری رہیں گے۔

آئی بی اے کراچی میں سینٹر فارایکسی لینس ان جرنلزم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران امریکی سفیرڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ باصلاحیت صحافی میڈیا کا دل ہیں، آزاد میڈیا لوگوں کی تربیت کرتا ہے جب کہ آزاد صحافت ایک جمہوری معاشرے میں نہایت اہم ہے، پاکستان صحافت کے لئے ایک مشکل ملک ہے، سینٹر فارایکسی لینس ان جرنلزم کا قیام پاکستانی صحافیوں کو صلاحیت بڑھانے کے لیے معاون ہوگا۔

ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ ذہین ہے اور سیکھنا چاہتا ہے، پاکستان اورامریکا تعلقات آنے والی دہائیوں تک جاری رہیں گے،