پاکستان کی امداد کیلئے سخت شرائط پر مبنی بل امریکی سینیٹ میں پیش

American Senate

American Senate

واشنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان کی تیس کروڑ ڈالر کی امداد کے لیے سخت شرائط پر مبنی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔

بل میں وزیر دفاع ایش کارٹر کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ کانگریس میں پیش ہو کر ارکان کے سامنے اس بات کی تصدیق کرے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف فوجی کارروائی کر رہا ہے تاکہ امداد کی منظوری دی جا سکے۔

سینیٹ میں پیش کیے جانے والے نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ کے تحت پاکستان کو تیس کروڑ ڈالر کی امداد ملنی ہے۔

اس سے پہلے پاکستان کے امداد کی منظوری کے لیے پینٹاگان کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی تصدیق کرنا شامل تھا۔