پاکستان نے سعودی عرب کی حفاظت کا معاہدہ کر رکھا ہے: خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی عرب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ ذمہ داری پوری کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، ایران تنازع پر تفصیلات ایوان کے سامنے رکھوں گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر تقریر کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ فرقہ وارانہ تنازع میں پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان داعش کے خلاف 34 ممالک کے اتحاد کا حصہ ہے۔ پاکستان کے قومی مفاد پر حرف نہیں آنے دیں گے۔