خلیفہ اول ، امیر المومنین سرکار سیدنا صدیق اکبر نے دین اسلام کی سربلندی میں اہم کردار ادا کیا: صوفی مسعود احمد صدیقی

Lahore

Lahore

لاہور: امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے یوم سیدنا صدیق اکبر پر مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ خلیفہ اول ، امیر المومنین سرکار سیدنا صدیق اکبر نے دین اسلام کی سربلندی میں اہم کردار ادا کیا ، آپ نے جو خدمات سرانجام دیں وہ آج تاریخ اسلام میں سنہری حروف میں درج ہیں ، سرکار سیدنا صدیق اکبر کی راہ خدا میں سب کچھ قربان کرنے اور عشق رسول ۖ کی انتہا ، شریعت محمدی کی پاسداری جیسی خدمات میں آپ کی مثال ملنا ممکن نہیں ۔انہوں نے کہاکہ سرکار سیدنا صدیق اکبر نے حضور نبی کریم ۖ کی جس انداز سے پیروی کی وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔

، آپ کی تعلیمات کو اپنا کر ہم قرب الہٰی سے سرفراز ہوتے ہوئے دنیا و آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں تقریب سے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی، پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر اعجاز احمد نقشبندی، پیر مشتاق صدیقی ، پیر الطاف حسین نقشبندی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے خلیفہ اول سرکار سیدنا صدیق اکبر کی عظیم خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ، جبکہ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔