بھارت ‘ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے کیلئے قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنا چاہتا ہے: حافظ محمد سعید

Hafiz Mohammad Saeed

Hafiz Mohammad Saeed

قصور: امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت ‘ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے کیلئے قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنا چاہتا ہے۔ ہندوستانی جاسوس کی گرفتاری سے انڈیا کے مذموم منصوبے پوری دنیا پر واضح ہو گئے۔ سعودی عرب اور پاکستان بیرونی قوتوں کا سب سے بڑا ہدف ہیں۔مسلمان ملکوں میں خودکش حملے اور داعش جیسی تنظیمیں پروان چڑھانا بیرونی قوتوں کی خوفناک سازش ہے۔عالم اسلام کو متحد ہوتا دیکھ کر مسلمان ملکوں کا امن برباد کیا جارہا ہے۔ مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کر قتل و غارت گری درست نہیں ۔ پاکستان، سعودی عرب سمیت تمام مسلم ملک بیرونی سازشوں کے توڑ کیلئے متحد ہو جائیں اور دفاع کی طرح معاشی قوت بھی مضبوط بنائی جائے۔ فرانس اور برسلز میںدھماکے اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ بھارت کشمیر میں بری طرح ناکام ہو چکا۔ آج کشمیر کے ہر شہر میں پاکستانی پرچم لہرائے جارہے ہیں۔ تھرپارکر سندھ، بلوچستان سمیت پورے ملک میں ریلیف سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ وہ چونیاں روڈ الہ آباد میں جماعةالدعوة کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مقامی سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔خواتین کیلئے الگ سے بہت بڑا پنڈا ل بنایا گیا تھا۔ جماعةالدعوة کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ہر شخص کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت دی گئی۔ نماز جمعہ کے موقع پر لوگوں کا شدید رش دیکھنے میں آیااور وسیع پیمانے پر کئے گئے انتظامات کم پڑ گئے۔ ہزاروں افراد کیلئے بنایا گیا پنڈال بھر جانے کے باعث لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے اطراف کے راستوں میں نماز جمعہ اد اکی۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ فرانس اور برسلز میں دھماکے وہ لوگ کر رہے ہیں جو امریکہ اورمغرب کے ایجنڈے کو پروان چڑھا رہے ہیں۔جو لوگ مسلمانوں پر حملہ آور نہیں ہیں ان غیر مسلم ملکوں میں بھی اسلام ایسی کاروائیوں کی اجازت نہیں دیتا۔ہم ایسے لوگوں سے کہتے ہیں کہ اگر تم نے لڑنا ہے تو کشمیر جاکر لڑو جہاں انڈیا کی آٹھ لاکھ فوج نہتے کشمیریوں پر بدترین ظلم و ستم ڈھا رہی ہے۔ مسرت عالم اور آسیہ اندرابی جیسے کشمیری لیڈروں پر غداری کے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ کشمیری آج پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کے نعرے لگارہے ہیں۔ پانچ فروری اور 23مارچ کو کشمیر کا کوئی شہر ایسا نہیں تھا جہاں پاکستانی پرچم نہیں لہرایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان اور عراق میں لاکھوں مسلمان شہید کئے۔ڈرون حملوں کے ذریعے بے گناہ مسلمان شہید کئے گئے۔مسلمان ملکوں میں داعش جیسی تنظیمیں کھڑی کیں ۔ خودکش حملوں سے مسلم ملکوں کا امن تباہ کیا اور انتشار پھیلایا۔مسلم ملکوں میں دہشت گردی پھیلانا صلیبیوں و یہودیوں کا پرانا وطیرہ ہے۔

سارا عالم اسلام ان کے نشانہ پر ہے۔ خاص طو رپر سعودی عرب اور پاکستان ان کا خصوصی ہدف ہیں۔شام، یمن اور عراق کی طرف سے سعودی عرب کا گھیرائو کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ مسلمانوں کے روحانی مرکز میں خودکش دھماکے کروائے جارہے ہیں اور یہی حالات پاکستان میں دھماکے کروائے جارہے ہیں۔ کبھی پشاور اور کبھی لاہور میں بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ عالم اسلام متحد ہو رہا ہے۔ مسلمان بہت بڑی قوت بن رہے ہیں۔ وہ انہیں کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے دنوں سعودی عرب میں سب سے بڑی فوجی مشقیں ہوئی ہیں اور ان مشقوں میں سب سے بڑا کردار پاکستانی فوج اور فضائیہ کا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا ملکر مسلمانوں کو متحد کرنا بیرونی قوتوں کو برداشت نہیں ہیں۔ وہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سیاستدان مفادات کی سیاست سے نکلیں اور ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں۔ آج جماعةالدعوة کی میڈیا کوریج پر پابندیاں اس لئے لگائی جاتی ہیں کہ یہ فرقہ واریت ختم اور اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کیلئے ملک بھر میں جارہے ہیں۔ یہ خودکش حملوں کو جہاد نہیں فساد سمجھتے ہیں اور نوجوانوں کو سمجھا رہے ہیں۔ یہ چیزیں دشمنان اسلام کو برداشت نہیں ہیں۔ ہم داعش جیسی تنظیموں سے کہتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی سرحد پر بیٹھے ہیں وہ شام میں مسلمانوں کے قتل کی بجائے اسرائیلی فوجیوں سے کیوں نہیں لڑتے؟۔ ہماری ان باتوں کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تکفیری گروہوں کا پہلا ٹارگٹ مسلمان ہیں۔ان کے پیچھے صلیبی، ہندو اور یہودی ہیں۔حال ہی میں بلوچستان سے بھی راکا ایجنٹ پکڑا گیا ہے۔ یہ مسلمانوں کے نام رکھ کر پاکستان میں تباہیاں پھیلارہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ساری حقیقتیں کھول رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کفار مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ مسلمانوں کیخلاف میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کو جنگی ہتھیار کے طو رپر استعمال کیا جارہا ہے۔ مسلمانوں کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا جارہا ہے۔ جب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ طے پایا انہیں برداشت نہیں ہوا۔ کل بھوشن کو ٹارگٹ یہ دیا گیاتھا کہ یہ منصوبہ کامیاب نہ ہواور اس سلسلہ میں یہاں قتل و غارت گری کا ماحول پیدا کیا جائے۔لیکن اب وہ مزید دہشت گردگرفتار کروا رہا ہے ۔ہنزہ، گلگت جیسے علاقوں میں راکے کون لوگ کام کر رہے تھے؟ وہ پکڑوا رہا ہے۔ آج انڈیا ساری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ یہ اللہ کی بہت بڑی مدد ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کامیاب ہو اور ایٹمی پاکستان کو عالم اسلام کی قیادت مل جائے۔ مسلمانوں کی معاشی قوت مضبوط ہو۔ ان کو یہ باتیں برداشت نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسلمان کفار کو اپنا دوست نہ سمجھیں۔ ان کی سازشوں کے مقابلہ کیلئے باہم متحد ہو جائیں۔یہ اللہ کے قرآن کا حکم ہے۔ کفار مسلمانو ں کو اس قدر کمزور کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنا دفاع کرنے کے بھی قابل نہ رہیں۔انہوںنے کہاکہ بیرونی قوتیں دنیا بھر میں اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے سخت پریشان ہیں۔ وہ متحد ہو کر اس کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔ دنیائے کفر سمجھتی ہے کہ مسلمانوںنے پہلے کمیونزم کا خاتمہ کیا اب مغرب کے سرمایہ دارانہ نظام بھی بکھر رہے ہیں۔افغانستان میں اتحادی ممالک شکست سے دوچار ہو چکے۔ وہ دیکھ رہے ہیں کہ اسلام دنیا میں ابھر رہا ہے۔ ان کے سیاسی و معاشی ڈھانچے ختم ہو رہے ہیں۔ کفار نے میدانوںنے بہت وسائل استعمال کئے ۔ دہشت گردی کا نام لیکر مسلمانوں کیخلاف شدت پسندی کا پروپیگنڈا کیالیکن اللہ تعالیٰ نے ان کی سب سازشیں ناکام بنا دیں۔